چترال: پہاڑی تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

Mountain Landslide Collapse

Mountain Landslide Collapse

چترال (جیوڈیسک) چترال میں لواری ٹنل کے قریب گاڑیوں کی ورکشاپ پر پہاڑی تودہ گر گيا، ملبے سے سات لاشیں نکال لی گئیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پرپہاڑی تودہ گرگیا، برف تلے 15 افراد دب گئے، ریسکیو اہل کاروں نے آپریشن کرکے 7 افراد کی لاشیں نکال لیں اور 8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

زخمیوں کو دیر اورپشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات گنڈاپور کے مطابق سڑک کھولنے اوربرف ہٹانے کا کام جاری ہے۔