چوہدری رحمت علی کے 120ویں یومِ پیدایش کے سلسلہ میں ڈبلن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

Choudhary Rahmat Ali

Choudhary Rahmat Ali

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) جو قومیں اپنے اسلاف اور بزرگوں کی قربانیوں کو فراموش کردین وہ پستی اور اندھیروں میں کھو جاتی ہیں اور جو زندہ اور بیدار قومیں اپنے اسلاف اور بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کے لئے نئی راہیں تلاش کرتی ہے وہی زندہ اور جاوید رہتی ہیں ہمارے اسلاف اور بزرگوں میں ایک بڑا نام خلق لفظ پاکستان چوہدی رحمت علی کا ہے آپ کی 120 ویں یومِ پیدایش کے سلسلہ میں 16 نومبر کو گجر یوتھ فورم آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آئرلینڈ کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز محمد اظہر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اس تقریب کے چیف آرگنائزر باقر گجر نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک و قوم کے عظیم رہنما کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور یقینن چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام تخلیق کر کے ملک و قوم پر بڑا احسان کیا ہمیں اپنے ان رہنماؤں کی قربانیوں اورکاوشوں کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ہم حکومتی پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چودری رحمت علی کے جسد خاکی کو لندن سے پاکستان منتقل کرے تقریب کے آخر میں چودھری رحمت علی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی اس تقریب میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں خالد گجر۔اظہر گجر۔عبا س گجر۔محمد زاہد اور دیگر افراد شامل تھے۔