کرس گیل پر دولت کی بارش

Chris Gayle

Chris Gayle

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دولت کی بارش ہو گی۔ ان کی خدمات چٹاگانگ وائی کنگز نے حاصل کر رکھی ہیں جس کے عوض انہیں میچ میں ہر رن پر کم و بیش دو لاکھ ٹکا کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے رنگپور رائیڈرز کیخلاف 40 رنز بنا کر اپنے بینک اکاؤنٹ میں 75 لاکھ ٹکا منتقل کئے۔ چٹاگانگ کی فرنچائز چار میچوں کے عوض انہیں تین کروڑ ٹکا دے گی اورہر میچ کے انہیں 75 لاکھ ملیں گے۔