کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں 100 چھکے مارنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے

Chris Gayle

Chris Gayle

لاہور (جیوڈیسک) کرس گیل نے یہ اعزاز اپنے 52 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران ڈیوڈ ویلا کو شاندار چھکا لگا کر حاصل کیا۔

جمیکین سٹار اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ اس سے پہلے بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

گیل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سینچری سکور کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، انہوں نے صرف 30 گیندوں پر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ آئی پی ایل میں انہوں نے 175 رنز بنا رکھے ہیں۔ گیل اپنے کیرئر کے 309 میچز میں 772 چھکے اور 804 چوکے بھی لگا چکے ہیں۔