کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، برینڈن میکلم نے 54 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی

Brendon McCullum

Brendon McCullum

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یادگار انداز، آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں چون گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کر کے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کیویز کے کپتان برینڈن میکولم نے کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 54 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

برینڈن میکولم کی اس شاندار پرفارمنس کے بعد انہوں نے مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ویوین رچرڈز کا مشترکہ 56 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کیویز کپتان 79 گیندوں پر ایک سو پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔