کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 105 رنز کا آسان ہدف

Christchurch Test

Christchurch Test

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ نیوزی لینڈ کی ایک سو پانچ رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لئے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپنر سمیع اسلم کی وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور اظہر علی کی مزاحمت زیادہ نہ چلی۔ بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو مصباح الیون نے وکٹوں کی لائن لگا دی۔ تجربہ کار یونس خان کو ویگنر نے اپنے باؤنسر سے شکار کیا۔ کپتان مصباح الحق بھی ذمہ داری کا ثبوت نہ دے سکے صرف 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اظہر علی پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے وہ 31 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ فاسٹ بولر سہیل خان نے بیٹنگ میں کچھ ہمت دکھائی ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے پاکستان کی برتری 62 رنز تک پہنچائی۔ سہیل خان 40 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔