کرسچن کیمونٹی بھارتی جارحیت کے خلاف سرپا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں بھارتی غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے اگر بھارت کو انسانیت سوز مظالم سے نہ روکا گیا تو خطے میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا کو بھارتی جنگی جنونیت کا نوٹس لینے اور بھارت کو غندہ گردی سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین نعیم کھو کھر کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے براہ راست کسی بڑے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے چند روز قبل پاکستانی حدود میں بھارتی آبدوز کا پاکستانی حدود میں گھس آنا اور ہماری بہادر نیوی کا بروقت کاروائی کرکے اسے واپس بھگا ن اور پھر بھارتی ڈرون کا پاکستانی علاقے میں گھس آنا جسے ہماری بہادر افواج نے مار گرایا ایسے واقعات حالات کی سنگینی ظاہر کررہے ہیں۔

ان حالات میں حکومت کو چاہیئے کہ وہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ان دونوں واقعات کو اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر اُٹھا ئے تاکہ بھار ت کی پاکستان کے خلاف جنگی جارحیت کا پول کھل کر دنیا کے سامنے آسکے نعیم کھو کھر نے کہاکہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم متحد ہوکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ بھارت کا بھرکس نکال دے گی۔

ہماری افواج کا شمار دنیا کے عظیم افواج میں ہوتا ہے اور اس کا ندازہ بھارت کو بھی بخوبی ہے مودی سرکار کسی خوش فہمی میں نہ رہے بھونڈے ہتھکنڈوں سے باز آجائے اگر ہماری فوج نے جواب دیا تو اسے منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔