مسیحی کمیونٹی کی طرف سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

Lahore Blast

Lahore Blast

میاں چنوں (تصور شہزاد) نواحی گائوں امرت نگر 133 سولہ ایل کی مسیحی کمیونٹی نے لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں مسیحی برادری کی طرف سے اِس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرلواحقین سے بھرپورافسوس اور اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔اِس سلسلہ میں اپنے ایک مذمتی بیان میںجنرل کونسلر صابر خورشید نندا ،چوہدری رحمت نعارکونسلر،جیمس یعقوب ،انسپکٹر بشارت شہزاد گل،اے ڈی ساحل منیراور دیگر مسیحی شخصیات نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنی مذموم کارروائیوں سے ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ہماری سیاسی و فوجی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور اِس سلسلہ میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔