کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا آپریشن رد الفساد کا خیر مقدم

CDUP Naeem Khokher

CDUP Naeem Khokher

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین نعیم کھوکھر نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور مستحکم پاکستان کے لئے پاک فوج کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن رد الفساد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی جانوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عوام اپنے اختلافات کو بھلا کر متحد ہو جائیں۔

نعیم کھو کھر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی عوام ملک کے دفاع اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ ایک پیج پر متحد ہے کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے تمام مذہبی عبادت گاہوں کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے قلعہ قمعہ کے لئے پورے ملک میں کومبنگ آپریشن تیزی کے ساتھ جاری جس سے دہشت گردوں اور وطن کے دشمنوں کے حوصلے پست ہونگے۔

دریں اثناء مسیحی رہنمائوں یونس گل ،ہارون بھٹی ،مقبول صادق ،آصف بھٹی اور دیگر نے کہاکہ پاکستان کی بقا و سلامتی پر کوئی سمجھوتی نہیں کیا جاسکتا 20کروڑ پاکستانی مٹھی بھر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارائیوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔

جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری
کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان
سندھ ۔پاکستان
مورخہ 26فروری2017ء