شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھارہے ہیں۔ رانا شبیر خان

Rana Shabbir Khan

Rana Shabbir Khan

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھارہے ہیں جرائم پیشہ افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹتے ہوئے ان کیلئے زمین تنگ کردیں گے ڈی ایس پی وزیرآباد رانا شبیر خان۔ عید الفطر کے پیش نظر شہر کیلئے تیار کئے گئے خصوصی سیکیورٹی پلان پر شہریوں کا اظہار تشکر۔ ڈی ایس پی وزیرآباد رانا شبیر خان نے عید الفطر کے پیش نظر سرکل وزیرآباد کے تمام تھانوں کے انچارجز کو سیکیورٹی نظام موثربنانے کی خصوصی ہدایات کررکھی ہیں۔

عید کی خریداری کرنے والے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بازاروں کے داخلی خارجوں رستوں پر پولیس اہلکار مامور کئے گئے ہیں جو تمام حالات سے باخبر رہتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بھرپور کام لے رہے ہیں۔عوامی رش والے مقامات پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے مدد فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر پولیس اہلکار سول کپڑوں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جس سے شرپسند عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں مزید مدد ملے گی شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے نا صرف ایس ایچ اوز بلکہ وہ خود بھی لمحہ لمحہ آگاہی حاصل کرتے ہیں ہمارا مقصد ماحول کو ہر حال میںپرامن رکھنا ہے تا کہ شہری اور تاجر برادری اپنی اروزمرہ سرگرمیوں کو بلا خوف وخطر جاری رکھ سکیںچاند رات کے موقع پر بازاروں ،مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں اور عیدالفطر پر نماز عید کی ادائیگی اور تفریحی مقامات وپارکس کے لیے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ سول سوسائٹی جرائم کے خاتمہ میں پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کرے مظلوم افراد کی مدد اور ظالم کے محاسبہ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

دوسری جانب تاجر برادری کے نمائندوں سعید اﷲ والے ،محمد جاوید صراف،اختر رسول، چوہدری عامر مشتاق اور دیگرنے ڈی ایس پی رانا شبیر خان اور ان کی ٹیم بالخصوص ایس ایچ او تھانہ سٹی نعمان بٹر،ایس ایچ او تھانہ صدر ذوالفقار علی ججہ کی خدمات اور عیدالفطر کے حوالے سے تشکیل دیئے گئے پلان کو سراہا ہے ۔ انہوں نے فول پروف سیکیورٹی اقدامات اٹھانے پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ نیک نیتی اور دلجمعی سے فرائض نبھانے کا ہی نتیجہ ہے کہ وزیرآباد کے باسی پر امن ماحول میں عید کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔