شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شکایات کے لئے TMA میں سیل قائم

Corore Lal Easan News

Corore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) شہر میں سیورج کی صفائی کے لئے 34 لاکھ روپے سے جیٹنگ اور سکر مشین اسی ماہ کروڑ کو مل جائے گی ،شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے شکایات کے لئے TMA میں سیل قائم کیا جا رہا ہے جس پر شہری صفائی سٹریٹ لائٹ سے متعلق شکایت درج کر سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار TMA کروڑ کے SDO ذکاء اللہ خان نیازی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا دو کروڑ 45 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے 45 سے زائد سکیموں پر کام شروع ہو چکا ہے جس سے سولنگ سلیب اور سیوریج کا کام ہو گا انہوں نے کہا کہ MNAصاحبزادہ فیض الحسن ملک احمد علی اولکھ عبدالشکور سواگ کی جانب سے دی گئیں۔

2 کروڑ 45 لاکھ کی 45 سے زائد سکیموں کے ٹینڈر انتہائی شفاف اور مقابلہ کے بعد دیے گئے انشااللہ کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے چیک انیڈ بیلنس کے نظام کو بہتر کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ TMA کروڑ عوام کو سروسز کی فراہمی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔