شہر میں گندگی کا ڈھیر حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اویس یاسین

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

کراچی: امیر جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین نے کہا ہے کہ بلدیا تی اداروں کی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کے با عث کراچی کی سڑکیں تلاب اور پورا شہر اندھیر ے میں ڈوب گیا، باران رحمت ختم ہونے کے بعد بھی نارتھ ناظم آباد کی یوسیز کی گلیوں میں بارش کا گندہ پانی جمع ہے۔ شادمان کے نالوں کی صفائی قبل از وقت نہ ہونے کی صورت میں اہل علاقہ کے مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون کی یوسیز کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امراء زون بھی موجود تھے۔ اویس یاسین نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی اطلاع پر کے ایم سی اور کے الیکٹرک کو ہنگامی انتظامات کرنا چاہئے تھے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے شہریوں کے قتل کا مقد مہ K الیکٹر ک کے خلاف درج کیا جائے، ان کے اہل خانہ کو انصاف دیا جائے، انہوں نے کہا کہ K الیکٹرک ،کراچی کے شہریوں سے اوور بلنگ کے نام پر بھتہ لینا بند کر ے کیو نکہ K الیکٹرک 40 ارب روپے کمانے والا ادارہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ سانحہ پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے پر بہت افسوس ہے، کوئٹہ دہشت گردی افسوسناک قومی سانحہ ہے مجرم عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔ پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تعمیر پاکستان سے تکمیل پاکستان تک ہماری جہدوجہد جاری رہے گی، نور محمد شاداب
کراچی : جماعت اسلامی یوتھ ونگ نارتھ ناظم آباد زون کے صدر نور محمد شاداب نے دفتر زون میںکارکنان کو جشن آزادی مہم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر پاکستان سے تکمیل پاکستان تک ہماری جہدوجہد جاری رہے گی، 11اگست تا 15اگست تک جشن آزادی کی تقریبات منائی جائے گی۔ جس کا عنوان ہوگا ”کشمیر بنے گا پاکستان”۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 12اگست کو ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جو سخی حسن چورنگی سے شروع ہو کر خلافت چوک پر اختتام پذیر ہوگی اس میں بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کرکے کشمیر یوں سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔ اس کے علاوہ 13اگست کی رات کو پرچم کشائی کی تقریب سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کراچی کے صدر حافظ محمد بلال رمضان خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر برے وقت میں پہلے بھی کھڑے تھیں اور آئندہ بھی کھڑے ہوتے رہے گے بھارتی مظالم کے خلاف ہم ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔