شہر قائد میں ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار ،اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

کراچی: شہر قائد میں ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار، مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتارنہیں کررہی، پولیس کی ایف آئی آر خارج کرنے کی دھمکیاں ، ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے ‘ اعلیٰ حکام مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ دیں ، ڈاکٹر شبیر احمد۔ تفصیلات کے مطابق الشفاء جنرل اسپتال کے ڈاکٹر شبیر احمد نے بتایا کہ یٰسین عرف رمضان کیخلاف 22/07/2015 کو تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ نمبر 525/2015 درج کروایا اور پولیس کوملزم کی نشاندہی بھی کی مگر پولیس نے ہر بار کارروائی سے معذرت کی ۔ جس کے بعد SIO اقبال اور تفتیشی افسر راؤ ربنواز سے بات تو انہوں نے مجھے حراساں کیا اور ایف آئی آر سی کلاس کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ مجھے دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

ڈاکٹر شبیر احمد کے مطابق SIO اقبال اور تفتیشی افسر راؤ ربنواز نے ملزم سے ساز باز کرلی جس کے بعد ملزم مجھے اور میری فیملی کو مسلسل حراساں کررہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ میری وزیر اعلیٰ ،گورنر ، ڈی جی رینجرز ، چیف جسٹس سندھ ، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ SIO اقبال اور تفتیشی افسر راؤ ربنواز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ میرے کیس کی تفتیش کسی ایماندار اور فرض شناس افسر کو منتقل کی جائے اور ملزم یٰسین عرف رمضان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

FIR

FIR