شہر کراچی کے ممتاز صنعکاروں اور عمائدین شہر کا حنیف گوہر کی سیاسی میدان میں شمولیت کا خیر مقدم

Hanif Gohar

Hanif Gohar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی کی ممتاز شخصیات و عمائدین شہر نے ممتاز صنعتکار، سماجی رہنماء حنیف گوہر کی سیاسی میدان میں آمد کا خیر مقدم کیا ہے، واضح رہے کے حنیف گوہر نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اپنی رہائش گاہ آمد پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

شہر کراچی کے ممتاز صنعتکاروں ایس ایم منیر ،زبیر طفیل ،خالد تواب سمیت دیگر بزنس کمیونٹیز، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سمیت دیگر معززین شہر نے حنیف گوہر کی سیاسی میدان میں آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حنیف گوہر سیاسی میدان مین بھی اپنا لوہا منوائیں گے۔

حنیف گوہر کی شمولیت سے پی ٹی آئی کراچی میں مضبوط ہوگی اور حنیف گوہر شہر کراچی کی سیاست میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر