سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد ظہیر سے ملاقات

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر محمد اسلم خان اور چیئر مین حاجی غلام محمد خان کی قیادت میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد ظہیر ملک سے ملاقات ۔ملاقات میں شہر میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کے لئے شجر کاری اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد ظہیر ملک نے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئندہ ہے کہ سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن شہر کراچی میں کھیلوں کے ساتھ سرسبز و صحت مند ماھول کے قیام میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلا یا کہ شجر کاری مہم اور شہر کو سرسبز بنا نے میں جو بھی مدد درکار ہو پاک فوج اسے پورا کرے گی اس موقع پر سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان اور چیئر مین حاجی غلام محمد خان نے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد ظہیر ملک کو سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلا یا کہ عوامی شمولیت کے ساتھ شہر میں سبزہ مہم کا انعقاد کیا جائیگا اور انشا اللہ شہر میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے مورخہ 22جولائی 2016ء بروز جمعة المبارک سے شہر میں شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے جس کا افتتاح کلفٹن میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد ظہیر ملک کرینگے ۔ شہر میںشجر کاری مہم کے لئے بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کو میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا گیا ہے۔