شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

Robbery

Robbery

قصور (محمد عمران سلفی سے) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پرانا اڈا کھڈیاں کے قریب واقع عابد رضا کی بیکری میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر بیکری کے مالک اور عملے کو یرغمال بنالیا اور لوٹ مار شروع کردی اس دوران ڈاکوئوں نے بیکری سے 8 ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرا ر ہو گئے۔

موضع گلاں والا کا رہائشی بشارت علی موٹر سائیکل پر پتوکی سے واپس اپنے گھر جارہاتھا کہ راستے میں امجد برکس کے قریب ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے 1000 روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں اور فرار ہوگئے،پولیس مصروف کارروائی ہے۔