سول ہسپتال کوٹلہ میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سید عاصم اور گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر نجمہ کاشف کی تعیناتی

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں : سول ہسپتال کوٹلہ میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سید عاصم اور گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر نجمہ کاشف کی تعیناتی،سول ہسپتال میں مفت ڈلیوری، مفت الٹرا سائونڈ،ایکسرے فیس پندرہ روپے اور لیبارٹری ٹیسٹ ارزاں نرخوں پر کئے جارہے ہیں۔

عوام کا ایم این اے عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد اور چیئرمین چوہدری تنویر احمد کو زبردست خراج تحسین۔نئے تعینات ہونے والے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اورنگزیب اور نیوٹریشن آفیسر چوہدری شفقات عدالت نے ہسپتال میں دی جانے والی سروسز پر پریس بریف دیتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میں مفت ڈلیوری، مفت الٹرا سائونڈ،ایکسرے فیس پندرہ روپے اور لیبارٹری ٹیسٹ ارزاں نرخوں پر کئے جارہے ہیں۔

سول ہسپتال کوٹلہ میں مریضو ں کو تمام سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے اور ہاسپٹل کی تمام ضروریات کمیونٹی کے تعاون سے پوری کردی گئی ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہسپتال میں مفت آپریشن اور بچوں کے لئے نرسری کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی۔

ہم ایم این اے عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد اور چیئرمین چوہدری تنویر احمدصاحب کے انتہائی مشکور و ممنو ن ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے ہسپتال کے لئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا آسان ہو گیا ہے۔