صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رانا مبشر اقبال

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روز کاہنہ میں فلٹرپلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے عوام کیلئے ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام” ایک بڑا شاندار پروگرام ہے جس کے ذریعے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر اسے روایتی انداز سے ہٹ کر پیشہ ورانہ انداز میں چلانا ہوگا تاکہ جلد از جلد اس پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ ورانا مبشر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور ماضی میں اس اہم مسئلے کی جانب خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی سہولت سے محروم رہی بلکہ یہ مختلف متعدی امراض کے پھیلنے کا سبب بھی بنا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بنایا ہے جس کی تکمیل سے عوام کو صا ف اور شفاف پانی میسر آئے گا اور گندے پانی سے پھیلنے والے متعدی امراض کا بھی خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اگر منرل واٹر استعمال کرتی ہے تو عام آدمی کا بھی یہ بنیادی حق ہے کہ اسے بھی صاف پانی میسر آئے اور اس پروگرام کی تکمیل سے یہ تفاوت ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بے حد اہمیت کا حامل ہے اس لئے اسے روایتی طریقہ کار کی بجائے مربوط انداز میں آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، اس لئے اس منصوبے میں کوئی غفلت اور تساہل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق یہ منصوبہ بھی نہایت شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور عوام کی ایک ایک پائی کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت عوام کے وسائل عوام پر خرچ کئے جا رہے ہیں جو کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک شاندار قدم ہے۔
شعبہ نشر واشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480