اسلامی جمعیت طلبہ کا ہفتہ صحت و صفائی مکمل، آج سے ہفتہ والدین کا آغاز ہو گا

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا ہفتہ ”صحت و صفائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا جس میں طلبہ نے ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک نئی اور مثبت روایت کو فروغ دیا، ہفتہ صحت و صفائی کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں دس ہزار کے قریب درخت لگائے گئے، تعلیمی اداروں میں سفیدی کرکے اقوال زریں اور علامہ اقبال کے اشعار وال چاکنگ میں لکھے گئے۔ جمعیت کی اس مہم کوطلبہ و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے سراہا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کالجز ہمارا مسکن ہیں ان کی صفائی اور املاک کا خیال رکھنا بحثیت طالب علم ہمارا فرض ہے، ہمارے تعلیمی ادارے ہی ہماری پہچان ہیں۔ جمعیت نے طلبہ و طالبات کی صحت کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا اور اس کے ساتھ فرسٹ ایڈکی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ایک احسن اقدام ہے۔ تعلیمی اداروں میں بلڈ ڈونر کیمپس کے ذریعے بلڈ سوسائٹیز کا قیام نوجوانوں اور طلبہ میں سراہا گیا۔

صہیب الدین کاکا خیل کا مزید کہنا تھا کہ آج سے جمعیت کے زیر اہتمام ہفتہ والدین منایا جائے گا۔ اس ہفتے کا مقصد والدین اور اولاد میں بڑھتی ہوئی دوری، والدین سے نافرمانی کے رجحان میںکمی اور خاندان کی بقاء کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ کارکنان جمعیت عید کے تعطیلات اپنے والدین کے ساتھ منائیں گے انہیں کارڈز اور تحائف دیں گے ۔ جبکہ اپنا تمام وقت اپنے والدین کے ساتھ گزار کر قوم کو امید اور خاندانی نظام کی بقاء کا پیغام دیں گے ۔ہفتہ والدین عید کے تعطیلات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

سید امجد حسین بخاری
سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016