موضع کاہنہ نو کے پٹواری کی اندھرگردی ،رشوت کا بازار گرم، سائلین پریشان

M Sadiq

M Sadiq

لاہور ( کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق موضع کاہنہ نوتحصیل ماڈل ٹائون ضلع لاہور کے پٹواری امداد علی اور منشی نے رشوت کا بازار گرم کر رکھاہے۔ معمولی کام کیلئے ہزاروں روپے رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سائل محمدصادق ولد حاجی ملک پھمن موقف اختیار کیا ہے کہ میرا وراثتی رقبہ کھیوٹ نمبر 677/1 کھتونی نمبر 948 واقع حد بست موضع کاہنہ نو پردیگر وارثان کے ساتھ تقسیم و قبضہ کااختلاف ہے۔جس کا ریکارڈ طلب کرنے پر حلقہ پٹواری رقبہ کی چھانٹ وغیرہ کرنے کاکہا اور دس ہزار روپے فیس کا مطالبہ کیا۔

شہری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اُس نے مبلغ پانچ ہزار روپے موقع پر ہی دے دیے اور باقی ریکارڈ ملنے پر دینے کا وعدہ کرلیا پرڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود حلقہ پٹواری نے ریکارڈ نہ دیاہے اور اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں کہ تمہارا رقبہ کسی اور کے نام الاٹ کردوں گاپھر تم عدالتوں میں دھکے کھاتے پھرنا۔

پٹواری امداد علی کیخلاف کئی بار تحصیل دار کو درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیںہوتی۔ڈی سی لاہور سے فوری تحقیقات اور پٹواری کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔پٹواری امدادحسین سے رابطہ کرنے پرپٹواری کا موقف دینے سے انکار۔حلقہ پٹواری امداد حسین سے رابطہ کرنے پر اُس نے موقف دینے سے انکار کردیا