جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دورہ لغت عرابیہ کی اختتامی تقریب و تقسیم انعامات

Karachi

Karachi

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں اتوار کو دورہ لغة عرابیہ کی تکمیل پر اختتامی تقریب جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت جامعہ کے شعبہ غیر ملکی میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی وفاقی اردو ینورسٹی کے وائس چانسلر ظفر اقبال ، ینورسل بک اسٹور کے مولانا نعیم بیگ ،مولانا نعمان نعیم ، مولانا غلام رسول ،مولانا سیف اللہ ربانی سمیت دیگر اساتذہ و مہمانان گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرلغة العرابیہ کے دورہ کی تکیمل کرنے والے150سے زائد طلبہ کرام وعلماء کرام میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اسلام عالمگیر مذہب ہے اور عربی زبان عالم اسلام کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کیلئے عر بی زبان کو ذریعہ بنایاہے اس لیے علماء کرام حاملین قرآن ہیںان کیلئے دیگر لوگوں کی بنسبت عربی زبان میں عبور حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے،جامعہ بنوریہ عالمیہ میں عربی بول چال اور عربی ادب کے حوالے سے مختلف کورسز کرائے جاتے ہیںاسی سلسلے کی ایک کڑی آج مکمل ہونے والا دورہ لغة العرابیہ ہے ، اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی وفاقی اردو ینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہاکہ مسلمان خوش قسمت ہے کہ ان کو دنیا کی جامع ترین انتھائی ترقی یافتہ زبان ملی اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادار کرنا چاہے۔

عصری اداروں میں عربی میں عبور رکھنے والے علماء کرام کی اشد ضرورت ہے جس طرح سے مدارس عربی زبان کے فروغ میں رول اداکررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ،مدارس پاکستانی نظریاتی سرحدات اور اسلامی میراث اور اسلام کے محافظ ہیں پوری دنیا میں عربی کی ترویج کیلئے رول ادا کررہے ہیں۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ جیسے عصری ودینی علوم کے ادارے پاکستان کے ماتھے کے جومر ہیں مدارس پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے حقائق سے بے خبر اور جانبدار ہیں، جنہیں مدارس کے نظام تعلیم اور طریقہ تعلیم کو دیکھنا ہو وہ میری طرح ان مدارس کے علماء کرام سے مل کر دیکھ لے۔