بہادر کلب نے یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

Basket Ball Tournament

Basket Ball Tournament

کراچی : یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ جوکہ کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشراک سے آرام باغ باسکٹ بال فلڈ لٹ کورٹ پر کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست بہادرکلب نے نشتر کلب کو 44-51 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا ٹورنامنٹ کا بہتر ین کھلاڑی امانول فیاض اور بہترین اسکورر طلحہ امجدکو قراردیا گیا فائنل جوکہ انتہائی سنسنی خیز اور باسکٹ بال کھل کا بہترین مقابلہ تھا شائقین باسکٹ بال کھیل بہت محفوظ ہوئے فائنل کے پہلے ہاف میں بہادرکلب کو 25-28 کی برتری حاصل تھی بہادر کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی امانول فیاض نے 23 محمدریاض نے 17 اور فارس واسطی نے 5 پوائنٹس اسکورکئے۔

جبکہ نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 11 عرفان نے 8 طلحہ امجدنے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔ظفر اقبال ، غلام رسول ، عامر غیاث ، اور ممتازاحمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ ضائمہ طارق ،محمدجاوید، زاہدملک ، آغامحمدرضااور انجینئرزین العابدین نے ججز ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دے اس موقع پر سند اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینیئر محفوظ الحق مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے کھلاڑیوں میں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی KBBA کے صدرغلام محمدخان SABBA کے سیکریٹری عبدالناصر SOA کے سیکریٹری احمدعلی راچپوت KBBA کے سیکریڑی طارق حسین ، کے علاوہ محمدیعقوب ،اصغربلوچ ، عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے اس موقع پر محفوظ الحق نے اعلان کیا کہ وہ سالانہ بنیادوں پر اپنے مرحوم بیٹے کے نام سے ایک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے اور اس کے علاوہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے جومیری اور SOA کی مدددرکار ہوگی وہ میں کرونگا۔

اس موقع پر غلام محمدخان نے اعلان کیا کہ 23 مارچ سے یوم پاکستان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اپریل میں سیدخالد شاہ ٹرافی انٹراسکول ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا غلام محمد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا ٹورنامنٹ میں اور خصوصاً سجاس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

Basket Ball Tournament

Basket Ball Tournament

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321