کول پاور منصوبے منتقل کیے جائیں، جمشید دستی کا وزیر اعظم کو خط

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں 1320 میگاواٹ پیداوار کے حامل 2 کول پاور پلانٹس کی تنصیب کیخلاف جمشید دستی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ ڈالا، خط میں جمشید دستی نے مطالبہ کیا ہے کہ کول پاور پلانٹ کے منصوبے کسی اور مقام پر منتقل کیے جائیں۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف کو لکھے گئے خط میں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ میں پہلے ہی تھرمل پاور پلانٹس موجود ہیں جس سے 3700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

اب محمودکوٹ کے علاقے میں 1320 میگاواٹ کے مزید 2 کول پاور پلانٹس لگانے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے علاقے میں جلدی امراض اور کینسر کا مرض تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر پاور پلانٹ کے منصوبے ختم نہ کیے گئے تو پاور پلانٹس کی تنصیب کی سخت مزاحمت کی جائیگی۔