اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں داعش کے تین اہم رہنما ہلاک

Jet Plane Attack

Jet Plane Attack

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد سے ویڈیو کال کے ذریعے پینٹاگون کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی فوج کے ترجمان کرنل سٹیو وارن نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا ابو صالح گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوئے۔ ابو صالح داعش کے مالیاتی نیٹ ورک کے سینئر اور تجربہ کار رکن تھے۔

حملے میں ہلاک ہوئے دوسرے ساتھیوں کے نام ابو مریم اور ابو وامق التیونس ہیں۔ ابو مریم بھتہ خوری کے نیٹ ورک کے سربراہ تھے۔