کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، امام الحق کو پی سی بی کی وارننگ

 Imam ul Haq

Imam ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امام الحق لاہور وائٹس کے خلاف لاہور بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

میچ ریفری نے کارروائی کرتے ہوئے اوپنر کو آفیشل وارننگ جاری کر دی۔

امام الحق کے ماضی کے اچھے ریکارڈ نے انہیں جرمانے سے بچا لیا اور کٹ سے مطابقت نہ رکھنے والا ہیلمنٹ پہننے پر انہیں صرف وارننگ جاری کی گئی۔

بائیس سالہ اوپنر نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تین میچز میں 113 رنز بنا چکے ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ڈیبیو میچ میں سینچری بنانے پر شہرت ملی تھی۔