کرنل راجہ اجمل صابر کو پوٹھوہار ٹائون کا صدر نامزد ہونے پر کارکنوں میں خوشی کی لہر

Col. Raja Ajmal Sabir Greeting

Col. Raja Ajmal Sabir Greeting

راولپنڈی : کرنل راجہ اجمل صابر کو پوٹھوہار ٹائون کا صدر نامزد ہونے پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پی ٹی آئی کے مختلف عہدے داران کی مبارک باد۔انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے وفد کی نوید افتخار چودھری کی قیادت میں ملاقات۔

کرنل اجمل صابر کو پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹائون کی نامزدگی پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہیں مبارک باد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد نے انہیں مبارک باد دی۔اس موقع پر کرنل اجمل صابر نے پارٹی کے سینئر عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک بار پھر یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

نوید افتخار چودھری عبداللہ محسود یاسر وریشی راجہ راشد راجہ شہباز پر مشتمل وفد نے انہیں پھولوں کا دستہ پیش کیا۔نوید افتخار نے کہا کہ ہم اپنے قائدین عامر کیا نی عطاء اللہ شادی خیل ہارون کمالمہاشمی کی قیادت میں راولپنڈی کو پی ٹی آئی کا گڑھ بنا دیں گے۔

کرنل اجمل کارکنوں میں ہر دل عزیز ہیں ان کو ہم دل سے مبارک باد دینے آئے ہیں۔