ساتھیوں کی فائرنگ زخمی ہونے والے خطر ناک اشتہاری ملزم ہلاک

DPO Ali Nasir

DPO Ali Nasir

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ساتھیوں کی فائرنگ زخمی ہونے والے خطر ناک اشتہاری ملزم ہلاک، ملزم مقصود عرف فتی قصور اور لاہور کے چار تھانوں کا اشتہاری اور 22سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، تین ساتھی فرار،چار ڈاکوں چار افراد سے ہزاروں روپے نقدی و موٹر سائیکل چھیننے کے بعد لوٹی گئی رقم تقسیم کر رہے تھے کہ جھگڑا ہو گیا، ساتھی ڈاکو فرار، انسپکٹرمحمد ایوب گجر کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت چار نا معلوم ڈاکوئوں نے عابد نامہ شخص سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی، بعد ازاں دیگر راہ گیروں کو بھی لوٹتے رہے، عابد نامی شخص نے 15پر کال کر دی۔

سرہالی کلاں سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر لوٹی گئی رقم تقسیم کر نے پر ان کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دیکھا کہ ڈاکو ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں، فائرنگ رکنے پر پولیس نے دیکھا کہ ایک ڈاکو زخمی ہو چکا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ہیں زخمی ڈاکو نے اپنا نام مقصود عرف فتی بستی صابری قصور بتایا اور کہا کہ مجھے میرے ساتھی سندھ کے ضلع سانگھڑ کے رہائشی اصغر نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ لیل کا رہائشی محمد عاشق اور ایک نا معلوم بھی تھا،زخمی نے مزید کہا کہ ہم جمالدین ڈوگر کے ڈیرہ پر رہتے ہیں اور اسے برابر کا حصہ بھی دیتے ہیں۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر پھول محمد زخمی مقصود عرف فتی کو ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، واقع کی اطلاع سنتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ڈاکوئوں کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں،20ہزار روپے نقدی و ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے انسپکٹر محمد ایوب گجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان تھانہ اے ڈویژن ، تھانہ بی ڈویژن، تھانہ صدر اور لاہور کے ایک تھانے کا اشتہاری ملزم تھا جبکہ چھ تھانوں کے علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے ودیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔