خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں محفل میلاد کی پر نور محفل کا اہتمام

MEHFIL E MILAD KHURSHEED GOVT GIRLS COLLEGE

MEHFIL E MILAD KHURSHEED GOVT GIRLS COLLEGE

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ محفل میلاد کی پر نور محفل سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ساجدہ پروین نے کہاکہ تاجدار مدینہ کا کرم ہے کہ آج پورا عالم رنگ و نور سے منور ہے اللہ تعالیٰ کا انسانیت پر اپنا فضل ہے کہ وہ پیارے رسول ۖ کے ذریعے روح زمین پر بھٹکے ہوئے انسانیت کو سیدھا رستہ دکھایا اور آج پورا عالم آقائے دوجہاں حضرت مصطفی ۖ کاآمد کا جشن منا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں محفل میلاد مصطفی ۖ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے کہاکہ آقاء کی محفل سجانا اور اس میں شرکت کرنا سنت ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے محبوب ۖ کی محفل سجانے اور اس میں شرکت کرنے والوں پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم کثرت کے ساتھ محفل میلاد کا اہتمام کریں اور سیرت مصطفی ۖ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو گزاریں۔

محفل میلاد میں اساتذہ اور طالبات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کی حضورۖ کی سیرت بیان کی اس موقع پر اساتذہ ،طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت