گروگوبند سنگھ کالج میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد، رجسٹریشن جاری

Patna

Patna

پٹنہ (محمد کمال) اردو افسانہ کے ارتقا میں غیر مسلم قلم کاروں کی بھی نمایاں خدمات رہی ہیں۔ پریم چند سے کرشن چندر اور جوگندر پال تک بڑی تعداد میں غیر مسلم فنکاروں کی تخلیقات نے فن افسانہ کو عروج تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شعبۂ اردو گروگوبند سنگھ کالج ، پٹنہ سٹی نے ایسے ہی افسانہ نگاروں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے دو روزہ قومی سمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں 20 اور 21 مارچ کو پورے ہندوستان سے مشاہیر ادبا و نقاد تشریف لارہے ہیں۔اس موقع پر ایک سوونیر کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔

اس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔ خواہش مند اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات درج ذیل پتوں پر رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں: ڈاکٹر محمد عباس(گروگوبند سنگھ کالج، پٹنہ سٹی)، ڈاکٹر محمد اکبر علی(کالج آف کامرس، پٹنہ)، ڈاکٹر نفیس ناظمہ(آر پی ایم کالج، پٹنہ)، ڈاکٹر حامد علی خاں(آر پی ایم کالج، حاجی پور)، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی(پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ)