MSO کالج زون کے تحت دفاع پاکستان طلبہ موٹر سائیکل ریلی آج ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آج یوم تجدید عہد وفا منایا جائے گا۔ 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کالج و یونیورسٹیز زون کے تحت دفاع پاکستان طلبہ موٹر سائیکل ریلی آج دن 11 بجے گرومندر سے نکالی جائے گی۔

جو شہر قائد کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت ایم ، ایس ، او کے مرکزی ، صوبائی و ڈویژنل قائدین کریں گے ۔ MSO کالج زون کے ناظم اطلاعات نے کہا ہے کہ ریلی میں بڑی تعداد میں کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس شرکت کریں گے ، جبکہ مدارس سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بھی بڑی تعداد کی شرکت ہوگی۔