کولمبیا میں کوکا تباہ کرنے والی دوا پر پابندی کا اعلان

Colombia

Colombia

واشنگٹن (جیوڈیسک) جنوبی امریکی ملک کولمبیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر قانونی کوکا کی کاشت کو تباہ کرنے کےلئے اب متنازع ہربیسائد یا پوداکش دوا کا استعمال نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ کوکا سے کوکین تیا ہوتی ہے اور یہ منشیات کے خام مال میں شمار ہوتا ہے۔

کولمبین حکومت نےیہ فیصلہ صحت کی بین الاقوامی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے انتباہ کے بعد کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا تھا کہ پودوں کو مارنے کےلئے استعمال کی جانے والی دوا گلائفوسٹیٹ میں شاید سرطان پیدا کرنے والا مادہ ہے۔

یہ دوا جنوبی امریکی ممالک میں امریکہ کی منشیات مخالف مہم کے تحت منشیات کے پودوں کو ختم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ کولمبیا کے صدر کو ان مینوئل سینٹوس نے کہا کہ انہیں کوکا کی پیداوار پر قابو پانے کے لئے دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔