کولمبیا: فروزن سٹرابیری کے ساتھ کوکین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Colombia

Colombia

بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں حکام نے کوکین سمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبین حکام نے ایک کارروائی میں فروزن سٹرابیری کے ساتھ کوکین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

حکام کے مطابق کوکین کے بلاکس کو جمی ہوئی سٹرابیری کے ڈرمز میں بیلجیم بھیجا جا رہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق چار سوپچانوے کلوگرام کوکین کو سٹرابری کے بارہ ڈرمز میں چھپایا گیا تھا جن کی مالیت کئی ملین یوروز بنتی ہے۔