کولمبیا کی حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ

Colombian and FARC Rebels Contract

Colombian and FARC Rebels Contract

ہوانا (جیوڈیسک) معاہدے پر دستخط کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ہوئے۔ کولمبیا کے صدر خوآن مانوئیل سانتوس اور فارک کے کمانڈر رودریگرو لوندونیئو عرف ٹیموشینکو نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدہ کیوبا کی تین سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ فارک باغیوں نے انیس سو ساٹھ کی دہائی میں گوریلا جنگ کا آغاز کیا تھا۔ جس نے لاطینی امریکا میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد کی جان لی۔

جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ فائر بندی کے معاہدے کی بنیاد دو ہزار بارہ کا امن معاہدہ ہے۔