کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

Younis Khan

Younis Khan

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالئے جب کہ قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم 315 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے محمد حفیظ کی صورت میں 9 کے مجموعی اسکور پر خسارے کا سامنا رہا جو صرف 8 رنز بنانے کے بعد انجیلو میتھیوز کی گیند پر کیپر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جلد وکٹ گرنے کے بعد احمد شہزاد اور اظہرعلی نے ذمہ دارانہ اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک ٹیم کا مجموعی اسکور62 رنز تک پہنچایا دیا۔

اس سے قبل تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو میزبان سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز 301 رنز9 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو 14 رنز کے اضافے کے بعد دشمنتھا چیمارا 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے جب کہ رنگنا ہیراتھ 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 جب کہ ذوالفقار بابر، محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔