قومی فٹ بال چمپئن پی آئی اے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔سیکریٹری مدھو محمڈن سعید احمد بلوچ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدہو محمڈن فٹ بال کلب سفاری پارک کے جنرل سیکریٹری سعید احمد بلوچ نے کہا ہے کہ آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں 20جنوری2016ء کو ہماری ٹیم مدہو محمڈن ٹورنامنٹ کی مضبوط اور قومی چمپئن پی آئی اے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے حال ہی میں ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کے دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے ناقبل شکست ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں انشا اللہ پی آئی اے کے ساتھ مقابلے میں بھی ہماری ٹیم مدہو محمڈن شاندار کامیابی حاصل کرے گی سعید احمد بلوچ نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہماری کوشش کوگی کہ ہم پی آئی اے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے گروپ چمپئن کا اعزاز حاصل کریں ۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر