آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاک ہزارہ قبل اور ایکوا کلب کوئٹہ کا میچ برابری پر ختم

All Pakistan NBP Football Tournament

All Pakistan NBP Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے لیگ رائونڈ میں پاک ہزارہ کلب کوئٹہ اور ایکوا کلب کوئٹہ کا مقابلہ 1-1گول سے برابری پر اختتام پذیر ہوا ۔کھیل کے دوران ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نہایت تیز اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ایکوا کلب کوئٹہ کو اس وقت کامیابی نصیب ہوئی جب ان کے کھلاڑی ابراہیم نے کھیل کے 19ویں منٹ پر نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی کھیل کے دوسرے ہاف میں پاک ہزارہ کلب کوئٹہ نے بھر پور جدوجہد کی جس کے نتیجے میں کھیل کے 84ویں منٹ میں ان کے کھلاڑی سادات علی نے گیند کو جال تک پہنچا کر اپنی ٹیم کو ناکامی سے بچالیا جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا،کھیل کے دوران میچ ریفریز نصیر عمر نے ایکوا کلب کوئٹہ کے کھلاڑی عارف خان کو ریڈ کارڈ کا سامنا کراتے ہوئے گرائونڈ بدر کیا ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل فٹ بالر کرنل (ر) قیوم چنگیزی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے روح رواں ضمیر السلام ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ خان ،اجمل خٹک ،چیئر میں ڈی ایف اے ملیر فتح محمد بلوچ ،حاجی امیر محمد خان ،ایم خالد نیشنل بنک ،صدر پاک ہزارہ کلب کوئٹہ احمد رضا ،عابد و دیگر مووجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،محمد عمر بلوچ ،جاویدبنگش اور شوکت علی خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔