کولوراڈو: تقریب کے دوران طیارہ گر کر تباہ ، اوباما بھی موجود

Colorado

Colorado

کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کرنے والا تھنڈر برڈ طیارہ گر گیا ، تقریب میں امریکی صدر اوباما بھی موجود تھے ۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں امریکی فضائیہ کے تھنڈر برڈ طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ۔ اس دوران ایک طیارہ تباہ ہو گیا ۔ تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔ تقریب میں امریکی صدر اوباما بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر امریکی صدر اوباما نے حادثے کا شکار طیارے کے پائلٹ کی خدمات کو سراہا ۔