کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ‘ہلہ گلہ’ کا پریمئر شو پیش

Halla Gulla

Halla Gulla

لاہور (جیوڈیسک) لالی وڈ انڈسٹری کی ایک اور پیشکشِ، عید الاضحیٰ کے موقع پر کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ‘ہلہ گلہ’ کا پریمئر شو پیش کیا گیا، اس موقعے پر فلم انڈسٹری کی پروموشن کے لئے شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ایک بڑی تعداد چلی آئی۔

ہنسی اور طنز و مزاح سے بھرپور، ہدایت کار کامران اکبر کی پاکستانی فلم ہلہ گلہ کا پرمیئر شو منعقد کیا گیا، جس میں طلعت نثار، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، نیر اعجاز، گلوکار وارث بیگ، حمیرا رشد، صوفیہ احمد، ماہ نور، ہدایتکار پرویز کلیم اور ترنجیت سنگھ نے شرکت کی۔

منفرد اور معیاری کہانی پر مبنی یہ فلم کراچی اور تھائی لینڈ کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ ماہ نور کا آئٹم سانگ بھی دیکھنے کو ملا۔

سنئر آرٹسٹوں کے ساتھ فلم میں نئے چہرے بھی متعارف کرائے گئے ہیں، تاکہ ابھرتے ہوئے فن کاروں کو بھی پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔