الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر، حکومت کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ

Pervez Rashid and Khurshid Shah

Pervez Rashid and Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لئے حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کر لیا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اہم معاملہ گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر خورشید شاہ کے گوش گزار کیا۔ ارکان کی ریٹائرمنٹ سے کئی اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔

الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر مشاورت کا آغاز، وزیر اطلاعات کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے نام دیدیا۔ کمیشن ارکان کی ریٹائرمنٹ سے کئی اہم مقدمات متاثر۔ پرویز رشید خوشگوار موڈ میں اپوزیشن لیڈر چیمبر آئے تو انہوں نے خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے۔ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر تبادلہ خیال ہوا۔

اپوزیشن لیڈر کا ارکان کے جلد تقرر پر زور ، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایاز سومرو کی جگہ عمران ظفر لغاری کا نام دے دیا۔ الیکشن کمیشن ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث کیپٹن صفدر اثاثہ جات ، پی ٹی آئی فنڈز اور تحریک انصاف کے حلف ناموں کیخلاف سپیکر ایاز صادق کے مقدمات کی سماعت رک گئی۔ انتخابی عذرداریوں کی سماعت بھی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہو جائے گی۔