کمشنر افضال بھٹی اور وائس چیئرمین خالد شاہین بٹ کا پیرس میں سردار ظہور کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب

Commissioner Afzal Bhatti-Khalid Shaheen Butt

Commissioner Afzal Bhatti-Khalid Shaheen Butt

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) او پی سی پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی اور وائس چیئرمین خالد شاہین بٹ پیرس میں سردار ظہور کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اپنے کام میں کوئی سیاسی تفریق روا نہیں رکھتا جبکہ کمیشن کے ذریعے اب تک موصول ہونے والی 50 فیصد سے زائد شکایات کو شکایت کندہ کی تسلی کے مطابق حل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ریاست کی جانب سے سے فراہم کردہ بہت سے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے، او پی سی کی کوشش ہے کہ یہ معلومات ہر بیرون ملک پاکستانی تک پہنچا ئی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز کے تمام اداروں میں اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تمام اداروں کو یہ حکم ہے کہ اوورسیز کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں موجود اوورسیز کی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو بہتر اور فعال بنا کر وہاں فلیٹ بنائے جائیں گے اور انہیں بیر و ن ملک پاکستانیوں کو اصل قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ پاکستان پہنچنے والی ہر میت کو ایئرپورٹ سے اس کی منزل پر مفت پہنچانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید آگاہی دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ان کی جائیداد اور دیگر مقدمات کے تیز ترین حل کے لیے جلد ہی ایک اہم پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اٹلی سے آئے ہو ئے مہمان آصف رضا ۔چوہدری اعجاز پیارا ۔مخدوم احسان قریشی ۔چوہدری غلام رضا ۔مرزا خالد بشیر اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اور پاکستانی کیمونی کو در پیش مسائل اوورسیز کمشن کے سامنے پیش کئے۔