کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ پاک پی ڈبلیو ڈی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کورنگی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریش کورنگی کے زیر نگرانی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے تعائون سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں جاری کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے اسٹیل مل کلب کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،میچ کا اسکور 16-6اور 16-9رہا ،پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے عبدالحکیم ،اعجاز احمد ،محمد عارف اور مختار علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں داتا شوٹر محمود آباد نے غازی شوٹنگ بال شاہ فیصل کالونی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے جیت لیا میچ کا اسکور 16-11،14-16اور 16-13رہا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ،فاروق نادر ،اقبال ،تاج میرانی اور نور احمد نے شاندار کھیل پیش کیا ۔تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں میزبان واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی نے حضرت بلال شوٹر کورنگی کو 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں اپنے جگہ مستحکم کرلی میچ کا اسکور 16-12اور 16-08رہا ،سید احسان شاہ،رضوان احمد ،فہد شاہ اور حسینننے عمدہ کھیل پیش کیا جبکے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں شہباز شوٹنگ بال کلب شیر شاہ نے ہر یانہ شوٹر اورنگی ٹائون کو 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی میچ کا اسکور 16-10اور16-12رہا ،یار محمد ،حنیف اور ملک ناصر نے شاندار کھیل پیش کیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز کو جمیل احمد ،قمر السلام پیارے،ریاض احمد اور نثار کیانی نے سپروائز کیا ۔سیمی فائنل مقابلہ پاک پی ڈبلیو ڈی بمقابلہ داتا شوٹر محمود آباد اور واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی بمقابلہ شہباز شوٹر شیر شاہ کے مابین کھیلا جائیگا۔