کمشنر کراچی نے کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے 30 کروڑ سے ترقیاتی کاموں کیلئے حکمت عملی طے کر لی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے 30 کروڑ سے ترقیاتی کاموں کیلئے حکمت عملی طے کر لی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے چڑیا گھر میں بہتری کیلئے کاموں کو نظر انداز کر دیا۔

رینجرز نے کراچی چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو سیکورٹی کی فراہمی کیلئے خدمات پیش کردی ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کراچی چڑیا گھر کی بہتری کیلئے 20کروڑ اور 10کروڑ کی لاگت سے کاموں کو حتمی شکل دیدی اور سندھ حکومت سے کمشنر کراچی براہ راست منظوری حاصل کر رہے ہیں۔

جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کے بعد کراچی چڑیا گھر کی سیکورٹی کے لئے دعوے تو کئے تھے لیکن 20دن پہلے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کے بعد واک تھرو گیٹ تو لگا دیئے گئے لیکن کراچی چڑیا گھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی نہیں بناسکیجس کے لئے ٹھیکیدار کو ورک آرڈر بھی جاری کئے گئے تھے جبکہ کراچی چڑیا گھر آنے والوں کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے جہاں کراچی پولیس نے مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے وہیں سندھ رینجرز نے بھی دو موٹر سائیکلوں پر مشتمل 4اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے جو کہ کراچی چڑیا گھر میں گشت بھی کرتے ہیں اور خواتین بچوں کو تمام تر سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی چڑیا گھر جہاں سے 88فیصد ریونیو حاصل کررہی ہے وہاں سانحی لاہور کے بعد بھی سیکورٹی کے عملی کام سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔