کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کروں گا، سرفراز مرچنٹ

Sarfraz Merchant

Sarfraz Merchant

لندن (جیوڈیسک) لندن منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ وہ وزیرداخلہ چودھری نثار کی قائم کردہ کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کریں گے۔

سرفراز مرچنٹ نے لندن میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے وزارت داخلہ یا لندن میں ہائی کمیشن نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

میڈیا سے معلوم ہوا کہ وزیرداخلہ نے جیو نیوز کو دیئے گئے ان کے انٹرویو کا نوٹس لیا ،سرفراز مرچنٹ کا مزید کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں لیکن برطانیہ اورپاکستان میں اپنے وکلا سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

فوری طور پاکستان کے سفر کا کائی ارادہ نہیں ، وکلا نے اجازت دی تو فیصلہ کریں گے کہ کمیٹی کے سامنے کہاں پیش ہوں۔