کمیٹی تحفظ حقوق ضلع کوٹلی اور فرینڈز آف ضلع کوٹلی کا مشترکہ اجلاس

Meeting

Meeting

وٹفورڈ برطانیہ (تیمور لون) حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ میرپور میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کی جائے۔ اور ضلع کوٹلی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اس اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ آزاد کشمیر کے انتہائی اہم ضلع کوٹلی کی عوامکے بنیادی مسائل میں شامل پانی ، بجلی ، سڑکیں سکول ، ہسپتال ، سیرگاہیں ،ساردہ ٹنل کی تعمیر اور تتہ پانی ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے بارے میں مثبت رویہ اپنائے کوٹلی کی عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک روا رکھنے پر حکومت سے مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر وٹفورڈ میں کمیٹی تحفظ حقوق ضلع کوٹلی اورفرینڈز آف ضلع کوٹلی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری محمد سعید ، پروفیسر لیاقت علی خان ، شفقت اقبال، چوہدری محمد رفیق، چوہدری محمد شاہپال، محمد سلیم بھٹی، راجہ ذوالکفل نوابی، ظہر الدین، ریاست بھٹی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ضلع کوٹلی میں عوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع کوٹلی کے بنیادی مسائل فوری حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ رہنماوں نے کہا ضلع کوٹلی میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی سمیت ادارے تعمیر و ترقی اور زیر تعمیر پراجیکٹ کی تعمیر تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔

تھلہیر تارپھگواڑی دریائے پونچھ کیساتھ بنائی جانے والی سڑک میں انتہائی غیر ذمہ داری کے ساتھ روڈ کے سائڈ پر سیفٹی دیوار یا بلاک جیسی کوئی شئے بہیں بنائی گئی اور نہ ہی متاثرہ جگہ پر درخت لگائے گئے جس کی وجہ سے آئے روز لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک پر پتھر گرتے رہتے ہیں ۔ اور فاروق حیدر کے علم میں ہونا چاہئے کہ اسی لینڈ سلائڈنگ ہی کی وجہ سے موضع رپیاں پھگواڑی جانے والی وین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجا میں دو نوجوان جاں کی بازی ہار گئے ۔ ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے روڈ کے تحفظ کے حوالے کوئی بھی پلاننگ نہیں کی گئی۔

اجلاس میں راجہ فاروق حیدر کی توجہ ضلع کوٹلی میں دندلی کی قدیم اور تاریخی نہر کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ یہ قدیم ورثہ ہونے کے علاوہ صاف پانی کی مفت ترسیل کا بہترین زریعہ ہے اسے ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور بحالی کی ضرورت ہے تا کہ پانی کے مسائل حل ہو سکیں رہنماوں نے کہا کہ اس حوالے سے فاروق حیدر کو دورخواست کے زریعہ نہر کی بحالی اور روٹ تبدیل کرنے کی درخواست بحِ دی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا بلکہ ہمیں تو ایسا ہی محسوس ہوا رہا ہے کہ ہماری درخواست کو ردی کی ٹوکری میں پحھینک دیا گیا ہے جو کوٹلی آزاد کشمیر میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ نہر کے پانی کی بحالی اور ساردہ ٹنل کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ اس ٹنل کے ذریعے روڈ اور نہر کا پانی لنک کرکے عوام کو ہر طرح کی سہولت مل سکے۔

رہنماوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی تتہ پانی دریائے پونچھ پر مزید ہائیڈرل پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کے آرڈر جاری کریں ۔ ضلع کوٹلی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا تقاضا ہے دریائے پونچھ پر مناسب مقام پر مزید ہائیڈرل پاور پراجیکٹ تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا ضلع کوٹلی آزاد کشمیر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ضلع ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف ضلع کوٹلی کو سی پیک منصوبے کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کریں۔ تا کہ کوٹلی کی عوام کے احساس محرومی کا مداوا ہو سکے۔