کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ برابر

Pakistan vs England

Pakistan vs England

لاہور (جیوڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ دلچسپ کھیل کے بعد دو دو گولز سے برابر ہو گیا، قومی ٹیم کی جانب سے محمد ارسلان اور علی مبشر نے گول کیے۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔

پہلے دو کوارٹرز میں بھرپور کوشش کےباوجود کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے محمد ارسلان نے شاندار گول کر کے برتری حاصل کی، کچھ ہی دیر بعد انگلش پلیئرز نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا، چوتھے کوارٹر میں ایک بار پھر انگلینڈ نے پاکستانی گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے دو ایک کی برتری حاصل کر لی، قومی ٹیم نے پریشر نہ لیتے ہوئے کم بیک کیا اور پنلٹی کارنر پر گول کی مدد سے سکور 2-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔