معاشرے کی تعمیر میں میڈیا کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہیں : زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زببر حفیظ نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر میں میڈیا کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر خبر تلاش کرتے ہیں۔ صحافیوں کے حقوق اور ان کی حفاظت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اس کے لئے ان قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اکیڈمی لاہور میں ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کے لئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزادی صحافت ملک میں ضروری ہے لیکن ملکی سلامتی اور سالمیت کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ایک آزاد میڈیا جمہوریت کا لازمی جزو ہے اور یہ ملک کے پر امن مستقبل کی تشکیل کیلئے صحتمندانہ مباحث کا موقع فراہم کرتا ہے صحافی کے ہاتھ میں قلم ہوتا ہے جس کی کاٹ تلوار سے زیادہ تیز ہے۔ اگر صحافی پوری دیانت داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں تو شہریوں کے لیے اس کے مثبت اثرات ہونگے لیکن مقابلے کے رحجان اور پہلے خبر دینے کی دوڑ نے صحافیوں کو اعلیٰ صحافتی اصولوں کو بھی مات کر دیا ہے۔

زبیر حفیظ نے مزیدکہا کہ پاکستانی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ صحافی تاحال جائز مقام نہ ملنے کے باعث شدید اذیت سے دوچار ہے۔ملازمتوں سے جبری بر طرفی سمیت تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے صحافی برادری مالی مشکلات کا شکار ہے۔۔ اگرچہ سپریم کورٹ سے ویج بورڈ ایوارڈ کا فیصلہ ہوچکا ہے تا ہم اس کا نفاذ بھی صحافیوں کے لیے ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم صحافت عالمی اس بات کا پیغام ہے کہ صحافت کے عظیم پیشے کو قوم کی بہتری، جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔ نوجوان طلبہ کا اس جانب رجحان ملک کے اچھے مستقبل کی نوید ہے#

سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016