پیر محل کی خبریں 12/1/2016

Uc Secerty

Uc Secerty

پیر محل (نامہ نگار) سرکاری محکموں کے دیگر کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے کمیونٹی سیکرٹریوں کو نظر انداز کرنا کمیونٹی سیکرٹریوں کا معاشی قتل ہے جس کے لیے ہم بھرپور احتجاج کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار رانا محبوب خان ، رانا سیف الرحمن ،محمدشہزاد ، سید ذیشان شاہ نقوی سمیت دیگر رہنمائوںنے آل پنجاب سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کے قیام کے سلسلہ میں یونین کونسل نمبر69پیرمحل سٹی میں منعقدہ پروقار اجلاس سے خطاب میں کیا رانا محبوب خان آف وہاڑی نے کہا سرکاری محکموں کے دیگر کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کی طرز پرسیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کی پوسٹوں کو بھی فوری اپ گریڈ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سال 2007ء میں بھی تمام کلریکل سٹاف اور دیگر کیڈرز کی اپ گریڈیشن کی تھی ،اس دوران بھی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ یکسر نظر انداز کردیا گیا ،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نظام کی بنیادی اکائی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کو اپ گریڈیشن سے نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے مقررین نے کہا کہ نئے سال میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کرکے تحفہ دیا ہے ،مگر افسوس کہ موجودہ دور میں میں عوام اور تمام سرکاری اداروں کو بنیادی شناخت کا حامل سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے سید ذیشان شاہ نقوی صدر سی ڈی نے کہا نے کہا حکومت کی طرف سے تمام کمیونٹی سیکرٹریوں کو مستقل کرنے کے باوجود کیڈر میں تبدیلی نہ کی گئی اور تمام سرکاری مراعات سے تاحال محروم رکھا جارہا ہے 2009 میں تمام سیکرٹری مستقل ہوگئے مگر اب تک 30فیصد ان کی بنیادی تنخواہ سے کٹوتی کی جارہی ہے یہ رقم کہاں جمع کی جارہی ہے اس کا کوئی علم نہ ہے کمیونٹی سیکرٹریوں میں اکثریٹ پوسٹ گریجوایٹ ہے مگر ان ملازمین پر ترقی کے راستے کیوں بند کیے گئے نہ ہی انہیں سروس سٹرکچر فراہم کیا گیا اور نہ ہی استعداد کارمیں بہتری کے لیے کوئی لائحہ عمل دیاگیا انہوںنے کہا کہ اپیکا کے پلیٹ فارم سے ملازمین کو جوکامیابیاں ملی ہے اس میں کمیونٹی سیکرٹریوں کی جدوجہد بھی شامل رہی ہے مگر اب سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن میں ایپکا کی خاموشی معنی خیز ہے اس موقع پر آل پنجاب سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کے قیام ، اور بین الاضلاعی رابطہ کمیٹی کے قیام کی متفقہ قرار داد پیش کی گئی جس کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے تجاویز پیش کی گئی اس موقع پر مہدی حسن آف وہاڑی ، راجہ جلیل ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رانا محبوب الحسن وہاڑی ،ممتاز احمد وہاڑی سجا د قیصر دانش فیصل آباد ، سید ضیغم رضا نقوی آف جھنگ فخر شہزاد جھنگ ، عامر عباس خان جھنگ ، ناصر عباس بستی عطا والی علی اختر کمالیہ ، سید محمد ثقلین شاہ موضع جوسہ ، محمد سلیمان فارسی کمالیہ ،محمد آصف اطہر پیرمحل ، علی گوہر پیرمحل ، محمد شہباز انجم ، واحد رشید ،سید ذیشان شاہ نقوی ، محمد عظیم شہباز ،محمد متین گوجرہ ، افتخار احمد گوجرہ عبدالرزاق ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد نعیم ،محمد فیصل نور ،محمد عمران اختر ،محمد عمران انور ،عظیم شہباز ، محمد اشرف ۔ظفر اقبال ، محمد عمران انور ،محمد عمران اختر ،محمد فیصل نواز ، عبدالرزاق سیکرٹریوں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ ( فوٹو ہمراہ ہے اس نیوز کو نمایاں لگادیں شکریہ )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )نامعلوم نوسربازوں نے بنک سے تنخواہ کی رقم نکلواکر نکلتے ہوئے لوٹ لیا تفصیل کے مطابق اپرکالونی کا رہائشی اسامہ مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ نیشنل بنک پیرمحل سے اپنی والدہ کی تنخواہ لے کر نکلا تو چار کس نامعلوم نوسربازوںنے 40ہزار310 روپے لوٹ لیے اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم نوسربازوں کے خلاف کاروائی شروع کردی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گھر یلو جھگڑے سے پر شادی شدہ خاتون نے گھروالوں سے جھگڑ کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر671/12گ ب کی رہائشی صائمہ بی بی زوجہ محمد افضل جس کا خاوند بیرون ملک روزگارکے سلسلہ میں گیا ہوا گھریلو جھگڑے پر گلے میں دوپٹہ ڈال کر چھت والے پنکھے سے جھول گئی متوفیہ ایک بچے کی ماں تھی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پنجاب ایگزامنیشن بورڈنے جماعت پنجم جماعت ہشتم 2016 کی ڈیٹ شیٹ کااعلان کردیاجماعت پنجم سائنس کاپیپریکم فروری کواردو3 فروری اسلامیات 4 فروری انگلش6 فروری ریاضی8 فروری2016 کوہوگا جبکہ جماعت ہشتم کاپہلاپیپرسائنس10 فروری کواردو12 فروری کواسلامیات13 فروری کوانگلش15 فروری کواورریاضی17 فروری2016 کوپیپرہوگا