یوسی نمبر 7 قائد آباد بااثر کلینجر برادری نے عوام دوست پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا

 AWAM DOST PENAL

AWAM DOST PENAL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع ملیر کی یونین کونسل 07 قائد آباد میں فیوچر کالونی کی بااثر برادری ”کلینجر برادری”نے پیپلز پارٹی کے عوام دوست پینل کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین حسن ناصر اعوان ،وائس چیئر مین عبدالخالق مروت جنرل کونسلر اقبال محمد خان اور لیبر کونسلر آصف عباسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی پی ایس 129کے صدر اور سابق صوبائی وزیر محنت خواجہ محمد اعوان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کلینجر برادری کے معززین حاجی اکرم ،حاجی ذوالفقار ، مولانا عاطف اور یوسف فقیر سمیت دیگر نے خطاب میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کلینجر برادری کے تمام ووٹ پیپلز پارٹی کے عوام دوست پینل کی امانت ہیں ،استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے جس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک غریب عوام کے لئے قربانیاں دی ہیں اور اب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں خدمت کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور وزارت میں حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کی اور بلا امتیاز ملازمتیں فراہم کیں امیدوار برائے چیئرمین و وائس چیئرمین حسن ناصر اعوان اور عبدالخالق مروت نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے جاری خدمت انسانیت کا سفر جاری رکھیں گے اور علاقائی مسائل حل کرائیں گے۔