پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ‏ڈبلن بی ایک عشائیہ کا اہتمام

Pakistani Cricket Team Dinner

Pakistani Cricket Team Dinner

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ‏ڈبلن میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بزنس مین ڈاکٹرز سٹوڈنٹز اور کمیونٹی کے دیگر افراد کے علاوہ بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تمام افراد اپنے قومی ہیروز کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے کپتان سرفراز احمد اظہر علی اسد شفیق انعام الحق بابر اعظم فخر زمان اور دیگر قومی ہیروز سے کرکٹ کے بارے میں بے شمار سوالات کیے اور کھلاڑیوں کے ساتھ بے شمار تصاویر اور سلفی بھی بنائی خصوصی طور پر بچے تو ان کھلاڑیوں کو دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے تھے۔

تمام کھلاڑی بھی بڑی خوشدلی کے ساتھ لوگوں میں گھل مل گئے اور بڑے خوشگوار موڈ میں سوالات کے جوابات دیے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں آخر میں پیر شیراز حسین قادری نے آئرلینڈ کے ساتھ میچ اور دیگر آنےوالے میچز کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی اس عشائیہ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں پیر شیراز حسین قادری ۔چوہدری عجائب ۔معید حامد اور دیگر افراد شامل تھے۔