کسی طبقے کو دیوار سے لگانے کے نتائج اچھے نہیں نکلتے: فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر فاروق ستار نے صفائی مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جو ہو رہا ہے اس کے لئے ایک ہی شعر کافی ہے کہ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سو سنار کی، ایک لوہار کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ دریا اپنے راستے ادھر ادھر کر بھی لیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، 17 سال بعد عامر خان بھی تو واپس آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی طبقے کو دیوار سے لگانے کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔